Unicode Text Sahih Bukhari Urdu

Unicode Text Sunan Abu Dawood - Urdu

Friday, July 1, 2011

Bade Bade Gunahon Mein 100 bade Gunah - Online Books

بسم اللہ الرحمن الرحیم


::::: بڑے بڑے گناہوں میں سے 100بڑے گناہ :::::



کبیرہ گناہوں کی تعریف

ہر وہ گناہ جس کو قرآن ، حدیث یا اجماع امت نے کبیرہ گناہ قرار دیا ہو ، یا جس گناہ کو عظیم قرار دیتے ہوئے اس پر سخت سزا سنائی گئی ہو ۔ یا اس پر کوئی حد مقرر کی گئی ہو یا گناہ کے مرتکب پر لعنت کی گئی ہو یا جنت کے حرام ہونے کا حکم لگایا گیا ہو۔

کبیرہ گناہوں سے اجتناب کی فضیلت

فرمان الہٰی ہے(ترجمہ) --- اگر تم کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروگے تو ہم تمہارے (صغیرہ) گناہوں کو معاف کر دیں گے اور تم کوباعزت مقام(جنت) میں داخل کریں گے ۔--- (نساء4/ آیت31)

مزید فرمایا (ترجمہ):--- اچھے کام کرنے والوں کو اچھی جزا دی جائے گی و ہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں سے دور رہتے ہیں اور فحاشی سے اجنتاب کرتے ہیں سوائے لغزشوں کے ۔ بے شک تیرا رب بڑی مغفرت والا ہے ۔ --- (النجم /آیت۳۱)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :--- پانچ نمازیں، جمعہ جمعہ تک، رمضان سے رمضان تک(یہ تمام اعمال ) صغیرہ گناہوں کو مٹاتے رہتے ہیں بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔--- (مسلم)

ذیل میں فرامین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم منقول ہیں۔


۱) شرک باللہ
۲) ترکِ نماز
--- کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہ کی خبر نہ دوں ، وہ ہے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا۔--- (بخاری)
--- کفر اور بندے کے درمیان فرق نماز کا چھوڑ دینا ہے۔--- (مسلم)

۳) والدین کی نافرمانی
۴) ناحق قتل کرنا

۵) جھوٹی گواہی
کیا میں تمہیں بڑے کبیرہ گناہوں کی خبر نہ دوں؟ وہ ہیں شرک باللہ ، والدین کی نافرمانی، جھوٹی گواہی اور کسی انسان کا قتل کرنا--- (مسلم)

۶) والدین پر لعنت بھیجنا
بے شک کبیرہ گناہوں میں ایک برا گناہ اپنے والدین پر لعنت بھیجنا ہے ۔ آپ علیہ السلام سے پوچھا گیا :--- کوئی اپنے والدین پر کیسے لعنت بھیجتا ہے؟--- آپ علیہ السلام نے فرمایا :--- ایک شخص کسی دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تووہ جواب میں اس کے باپ کو گالی دیتا ہے اور اس کی ماں کو برا کہتا ہے۔--- (بخاری، مسلم)

۷ تا ۱۱ )
سات ہلاک خیز گناہ سات بڑے گناہوں سے بچو۔ (۱) شرک (۲) جادوگری (۳) قتل کرنا (۴) سود کھانا (۵) مال یتیم کو ہڑپ کرجانا (۶) میدان جہاد سے فرار ہونا (۷) مومن اور معصوم عورتوں پر تہمت لگانا۔(بخاری، مسلم)

۱۲) ایمان نہ لانا
جنت میں مومن کے علاوہ کوئی نہیں جائے گا۔ (مسلم)

۱۳) پڑوسی کو ایذا دینا
جس شخص کے پڑوسی اس کی برائیوں سے محفوظ نہ ہوں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔(مسلم)

۱۴) متکبر
جن کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہوگا وہ جنت میںنہیں جائے گا۔(مسلم)

۱۵) چغل خور
--- جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔--- (مسلم)

--- قیامت کے اللہ کے نزدیک بدترین شخص وہ ہوگا جو دو چہرے والا ہوگا۔ یعنی ایک جگہ ایک بات کرتا ہے تو دوسرے لوگوں کے نزدیک بالکل دوسری بات کرتا ہوگا۔--- (مسلم) منافق بھی اسی کو کہا جاتا ہے۔

۱۶) خود کشی کرنے والا
--- جس شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی، تو قیامت کے دن وہ ہمیشہ جہنم میں زہر پیتا رہے گا۔--- (بخاری، مسلم)

۱۷) رشتوں کو توڑنے والا
--- جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہ ہوگا، یعنی رشتوں ناتوں کو توڑنے والا--- (مسلم)

۱۸) حرام رزق کھانا
جنت میں وہ گوشت داخل نہ ہوگا جو حرام رزق سے نشوونما پاتا ہے۔(مسند احمد، ابن حبان)

۱۹ تا ۲۳
--- احسان جتلانے والا، ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا، جادو پر یقین رکھنے والا، جادوگر کاہن، اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔--- (احمد)

۲۴) قرض ادا نہ کرنا
قرض خواہ جب فوت ہوجاتاتو آپ علیہ السلام نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھاتے،جب تک اس کا قرض ادا نہ کیا جاتا، اور شہید کے متعلق آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ قرض کے سوا باقی تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(مسلم)

۲۵،۲۶) مردوں کی مشابہت والیاں اور بے غیرت مرد
--- اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں کی طرف نہ نظرِ رحمت سے دیکھے گااور نہ ہی انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔ (۱) ماں باپ کا نافرمان،(۲) مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتیں (۳) بے غیرت مرد

۲۷) بوڑھا زانی
۲۸)جھوٹا حکمران
۲۹)متکبر فقیر

--- اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں کی طرف نہ نظرِ رحمت سے دیکھے گا، نہ ہی انہیں گناہوں سے پاک کرے گا اور نہ ہی ان سے کلام فرمائے گا۔(۱) بوڑھا زانی، (۲) جھوٹا حکمران، (۳)تکبر کرنے والا فقیر(مسلم) مسند بزار میں ہے کہ یہ تینوں افراد جنت میں داخل بھی نہ ہونگے۔

۳۰) غیر مسلم ذمی کو قتل کرنا
جس شخص نے ذمی کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاسکے گا۔ بے شک جنت کی خوشبو چالیس سال کی مسافت تک پائی جاتی ہے۔ ذمی سے غیر مسلم مراد ہے جو مسلمانوں کے ملک میں رہتا ہو۔ (بخاری)

۳۱) اپنی رعایا کودھوکا دینے والا حکمران
کسی شخص کو اللہ تعالیٰ عوام کا نگران بنادے اور اس کی موت کے وقت وہ اپنی عوام کو دھوکا دیتا رہے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کردیتا ہے۔ (بخاری)

۳۲) بد اخلاق
جنت میں متکبر اور بد اخلاق داخل نہ ہوسکے گا۔(ابو داؤد)

۳۳) عوام کو مارنے والا
۳۴) عریاں عورتیں

جہنمیوں کی دو ایسی اقسام ہیں جو میں نے اب تک دنیا میں نہیں دیکھی، ایک وہ لوگ جس کے پاس کوڑے ہونگے اور وہ لوگوں کو بلا وجہ مارا کریں گے، دوسری وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی عریاں رہتی ہونگی، لوگوں کو مائل کرنے والی، خود بھی مائل ہونے والی، ان کے سر کے ایسے بال ہونگے جیسے بختی اونٹنی کے کوہان ۔ یہ جنت میں نہیں جائیں گی ، اس کی خوشبو بھی نہ ملے گی، جب کہ جنت کی خوشبو دور دور تک جاتی ہے۔ (مسلم)

۳۵) پیشاب کے چھینٹے
دو افراد کو قبر میں عذاب ہورہا ہے اور وہ کسی بڑے گناہ میںنہیں بلکہ ان میں سے ایک پیشاب کے چھینٹوں سے بچتا نہ تھا اور دوسرا بے حد چغل خور تھا۔ (بخاری) یعنی لوگوں میں ان گناہوں کو بڑا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

۳۶)جھوٹی قسم
--- اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے--- (بخاری)

۳۷) جھوٹ بولنا
--- منافق کی تین نشانیوں میں ایک جھوٹ بولنا بھی ہے--- (مسلم)

۳۸)زنا کرنا
فرمانِ الہٰی ہے(ترجمہ)--- زنا کے قریب بھی مت جاؤ ، بے شک یہ برا راستہ اور فحش کام ہے--- (اسراء ۱۶/۳۲)

۳۹) ہم جنس پرستی
فرمانِ الہٰی ہے(ترجمہ)--- تم یہ بڑا فحش(اغلام بازی) کام کرتے ہو۔ جو تم سے پہلے کسی نے نہ کیا--- (اعراف /۸۰)

۴۰)سود خوری
--- سود کھانے والے، کھلانے والے، سود کا حساب کتاب کرنے والا اور سودی کاروبار کے گواہوں پر لعنت ہو ، یہ سب برابر گناہ میں شریک ہیں--- (مسلم)

۴۱) زکوٰۃ ادا نہ کرنا
--- جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں ادا کرتا تو اس شخص کا مال جہنم کا انگارہ ہوگا جس کے ذریعہ اس کی پیشانی، منہ اور کمر کو داغا جائے گا اور قیامت کا ایک دن دنیا کے پچاس ہزار سال کے برابر ہے ۔--- (مسلم۔ احمد)

۴۲)جھوٹا خواب بیان کرنا
--- جس شخص نے جھوٹا خواب بیان کیا تو اس کو قیامت کے دن جو کے دانے دو ٹکڑے کرکے جوڑنے کا حکم دیا جائے گا اور وہ اس کو کبھی نہ جوڑ پائے گا(یعنی اس کو ایسے کام پر مجبور کیا جائے گا جو وہ کر نہیں سکتا نتیجتاً وہ عذاب پائے گا) --- (مسلم)

۴۳)جاسوسی کرنا
--- جس شخص نے کسی قوم کی باتوں کوکان لگاکر سنا اور وہ قوم اس بات کو ناپسند کرتی ہو تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسا ڈالا جائے گا۔--- (مسلم) یعنی گرم سیسے کی دھات سے عذاب دیا گائے گا۔

۴۴)جان داروں کی تصویر کشی کرنا
--- قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مصوّروں کو سخت عذاب دیگا--- (مسلم) یعنی جانداروں کی تصاویر اور مجسمے بنانے والے۔

۴۵ تا ۴۶) حلالہ کرنا اور کرانا
--- اللہ تعالیٰ نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ --- (ابو داؤد، ترمذی)

۴۷) کسی کا کھانا ضائع کرنا
آدمی کے گناہ گار ہونے کے لئے کافی ہے کہ وہ کسی شخص کا کھانا ضائع کردے (اور وہ بھوکا ہو)(مسلم)

۴۸) رشوت
--- رشوت دینے اور لینے والے پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے--- (ابو داؤد)

۵۰)میت پر نوحہ کرنا
--- دو چیزیں لوگوں میں ایسی ہیں جو کہ کفر ہیں، حسب و نسب میں طعنہ زنی کرنا اور میت پر نوحہ خوانی کرنا --- (مسلم)

۵۱)مسلمانوں سے خروج
--- جو شخص مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر نکل گیا تو اس نے گویا اسلام کا طوق اپنے گلے سے اتار پھینکا اور جس شخص نے جاہلیت کی دعوت دی تو وہ جہنم کا ایندھن بنے گا اگرچہ وہ نماز و روزہ رکھتا ہو--- (ترمذی)

۵۲) جوا بازی کرنا
فرمان الہٰی ہے(ترجمہ)--- (اے نبی علیہ السلام )یہ آپ سے شراب اور جوا کے بارے میں پوچھتے ہیں بتائیے کہ اس میں بڑا گنا ہے۔--- (بقرہ ۲/آیت۲۱۹)

۵۳)مسلمان کو گالی دینااور قتل کرنا
مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور قتل کرنا کفر ہے۔ (بخاری)

۵۴) نبی جھوٹ بولنا
جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کرجھوٹ گھڑا، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔(بخاری)

۵۵) چوری
اللہ کی لعنت اس چور پر جو انڈہ چراتا ہے پھر اس کا ہاٹھ کاتا جاتا ہے۔(مسلم)

۵۶)جان دار کو مانا
اللہ کی لعنت اس پر جو جاندار کو نشانہ بناتا ہے۔ (مسلم)

۵۷) بدعتی کو پناہ دینا
اللہ کی لعنت ہے بدعتی کو پناہ دینے والے پر (مسلم)

۵۸) غیر اللہ کے ذبح کرنا
اللہ کی لعنت ہے غیر اللہ کے لئے ذبح کرنے والے پر۔(مسلم)

۵۹ تا ۶۰) کسی غیر کو اپنا باپ یا مالک بنانا
جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کیااور کسی غلام نے اپنے مالک کو چھور کر دوسرے کو مالک کہا تو اس پر اللہ تعالی، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔ (بخاری)

۶۱) چہرے کو داغنا
رسول اللہ علیہ السلام نے ایک گدھے کے چہرے کوداغا ہوا دیکھا تو فرمایا کہ جس نے گرم لوہے سے اس کو داغا ہے اس پر لعنت ہو۔(مسلم)

۶۲) زمین کی حد بندی
جس شخص نے زمین کی حد بندی کو بد لا(ناجائز قبضہ کیا) اس پر اللہ کی لعنت ہو (مسلم)

۶۳غیبت کرنا
فرمان الہٰی ہے (ترجمہ)کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تم اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کروگے۔(حجرات /آیت۲۱)

۶۴)شراب کے شراکت دار
رسول اللہ علیہ السلام نے شراب کی وجہ سے 10 افراد پر لعنت فرمائی، شراب بنانے والا، بنوانے والا، پینے والا، اٹھانے والا، منگوانے والا، پلانے والا، بیچنے والا، کمائی کھانے والا ، جس کیلئے خریدی جائے اور خریدنے والا(ترمذی)

۶۵)چہرے پر نقش و نگا ر کرنا
چہرے کی جلد کو گودنے اور نقش و نگار بنانے والیوں پر لعنت ہو۔ (بخاری)

۶۶)بال اکھیڑنا
چہرے کے(بال اکھیڑنے) اور حسن کیلئے دانتوں کے درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر لعنت ہو۔(بخاری)

۶۸) مصنوعی بال لگانا
مصنوعی بال لگانے اور لگوانے والیوں پر لعنت ہو۔ (بخاری)

۶۹) عورتوںکی مشابہت
عورتوں اور مردوں میں سے ایک دوسرے کی مشابہت کرنے والوں پر لعنت ہو۔ (بخاری)

۷۰)قبروں کو سجدہ کرنا
یہود و نصاریٰ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو انہوں نے اپنے انبیائo کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیاتھا۔(بخاری)

۷۱)پانی سے انکار
جو شخص کسی مسافر کو پانی پلانے سے انکار کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عذابِ درد ناک دیگا۔ (مسلم)

۷۲)قسم کھانے والا تاجر
جھوٹی قسمیں کھانے والا تاجر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سخت عذاب میں گرفتا رہوگا اور اللہ اسے نظرِ رحمت سے بھی نہ دیکھے گا(مسلم)

۷۳) بیعت توڑنے والا
جو شخص بیعت دنیاداری کیلئے توڑ دے تو قیامت کے دن وہ بھی عذاب سے دو چار ہوگا۔(مسلم)

۷۴) تہبند لٹکانا
تکبر کی بنا پر ازار ، شلوار کو لٹکانا قیامت کے دن عذاب کا موجب ہوگا۔(مسلم)

۷۵)روزہ چھوڑنا
رخصت کے بغیر جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا اتنا برا گناہ ہے کہ پھر ساری زندگی کے روزے کفارہ نہیں بن سکتے۔(احمد)

۷۶)راہ زنی کرنا
جس شخص نے ہمارے اوپر اسلحہ اٹھایا پھر وہ ہم میں سے نہ ہوگا۔(بخاری)

۷۷)ارکان اسلام کا ترک کرنا
اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔، توحید، نماز ، زکوٰۃ ، حج اور روزہ رکھنا(بخاری) یعنی ان میں سے اگر کسی ایک پر ایمان نہ لایا جائے اور طاقت کے باوجود عمل نہ کیا جائے تو مسلمان نہیں رہے گا۔

۷۸) خیانت
ایک چادر کی خیانت کرنے والے کو میں نے جہنم میں دیکھا۔ (مسلم)

۷۹) غیر فطری تعلق
وہ شخص ملعون ہے جو اپنی بیوی سے غیر فطری طریقہ سے جماع کرتا ہے ۔(یعنی اس کے مقعد میں جماع کرے)(ابو داود)

۸۰)ظلم
ظلم کرنے سے ڈرو بے شک دنیا میں ظلم کرنا قیامت کے دن اندھیرے کو بڑھاتا ہے(بخاری) یعنی جتنا ظلم دنیا میں کرے گا روز قیامت اتنے اندھیرے میں رہے گا۔

۸۱) لوہے کیساتھ اشارہ کرنا
کسی نے اپنے ساتھی کو لوہے کے ہتھیار سے اشارہ کیا تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔ (بخاری)

۸۲)بیت اللہ میں زیادتی کرنا
حرم میں الحاد(ظلم، زیادتی) کرنا اللہ کے نزدیک بدترین ہے۔(بخاری)

۸۳) ملاوٹ
۸۴)ریاکاری

ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں، ریاکاری کرنے والے کو اللہ قیامت کے دن مشہور کردے گا یعنی اس کی رسوائی کی جائے گی۔(مسلم)

۸۵)جادو گر کے پاس جانا
جو شخص جادوگر کے پاس صرف جائے گا تو اللہ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کریگا۔ (مسلم)

۸۶)سونے کے برتن
سونے اور چاندی کے برتن میں کھانے والے کے پیٹ میں جہنم کی آگ ہوگی۔(مسلم)

۸۷)ریشم اور سونا پہننا
سونے اور چاندی اور ریشم کے برتن استعمال کرنا مسلمان مردوں کے لئے ناجائز ہے کافر دنیا میں اور مسلمان آخرت میں استعمال کریں گے۔(بخاری)

۸۸) صحابہ کرامرضی اللہ عنہم کو گالی دینا
میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالی مت دو، انصار صحابہ رضی اللہ عنہم سے منافق بغض کرتا ہے۔ (بخاری)

۸۹)نمازی کے آڑے آنا
نمازی کے آگے سے گذرنے والا ااگر یہ جان لے کہ یہ کتنا بڑا گنا ہے، تو وہ چالیس برس کھڑا رہنا بہتر سمجھتا۔(بخاری)

۹۰)بھگوڑا غلام
مالک سے فرار ہونے والا غلام کفر کرتا ہے حتیٰ کہ وہ واپس لوٹ آئے۔(مسلم)

۹۱) گمراہی کی دعوت
جو گمراہی کی دعوت دے تو عمل کرنے والوں کا گناہ بھی داعی پر ہوگا مزید یہ کہ پیروکاروں کے گناہ میں کمی نہیں آئے گی۔(مسلم)

۹۲) ہم بستری کے راز
اللہ کے نزدیک بدترین وہ میاں بیوی ہیں جو اپنی ازدواجی تعلقات کے رازکو افشاء کریں۔ (مسلم)

۹۳،۹۴)مدینہ میں بدعت اور بدعتی کو پناہ دینا
مدینہ حرمت و عزت والی جگہ ہے جوشخص یہاں بدعت رائج کرے یا بدعتی کو پناہ دے تو اس پر اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو (بخاری)

۹۵) مسلمان کا ذمّہ
کسی نے مسلمان کا دیا ہوا ذمّہ(معاہدہ) توڑا تو اس پر اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو (بخاری)

۹۶)اللہ پر قسم کھانا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ جس شخص نے قسم کھائی کہ میں فلان کو نہیں بخشوں گا تو میں فلاں شخص کو بخش دوں گا اور قسم والے کو پکڑلوں گا۔(مسلم۔حدیث قدسی )

۹۷)جمعہ کی نماز چھوڑنا
لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں وگرنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا اور ان کو غافل بنادے گا۔(مسلم)

۹۸،۹۹) عورتوں کا کثرت سے لعن طعن کرنا اور شوہر کی نافرمانی کرنا
اے عورتو ! صدقہ کرو بے شک میں نے اکثر اہل جہنم عورتوں کو دیکھا ہے۔ پوچھا کیوں؟ فرمایا تم کثرت سے لعنت کرتی ہے اور شوہروں کی نافرمانی کرتی ہو۔(بخاری)

۱۰۰) شوہر کی ناراضگی
جب کوئی شوہر اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے اور شوہر ناراضگی میں رات گذاردے تو اس عورت پر فرشتوں کی لعنت صبح تک جاری رہتی ہے۔ (بخاری)

No comments:

Post a Comment