Unicode Text Sahih Bukhari Urdu

Unicode Text Sunan Abu Dawood - Urdu

Saturday, July 9, 2011

Kufr Ki Aqsaam - Online Books


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ



کفر کی اقسام


1 بڑا کفر (کفر اکبر)

یہ کفر ایمان کے مکمل منافی ہوتا ہے۔ مثلاً آسمانی کتابوں اور اللہ کے رسولوں کا انکار کرنا، یا ان میں سے کسی ایک رسول کا انکار کرنا۔ وغیرہ۔ کفر اکبر کی قسمیں درج ذیل ہیں:

1 کفرِ جہالت اور کفرِ تکذیب: فرمانِ الٰہی ہے: ’’بلکہ یہ لوگ (دین کی) ایسی باتوں کو جھٹلاتے ہیں، جن کو یہ جانتے نہیں اور ان کا مطلب بھی ان کو معلوم نہیں ہے‘‘۔ (سورہ یونس)۔

مزید فرمایا: ’’یہ لوگ کتاب کو اور رسولوں کے ساتھ بھیجی گئی شریعت کو جھٹلاتے ہیں۔ عنقریب یہ جان لیں گے‘‘۔ (سورہ غافر: )۔

2 کفر انکار: فرعون اور اس کی قوم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اور انہوں نے دین کا انکار کیا اور اپنے نفسوں کے لئے ظلم و زیادتی کو یقینی بنا لیا (سورہ نمل: )۔ اسی طرح فرمایا: ’’بے شک (یہ کفار) آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم تو اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے ہیں‘‘۔ (سورۃ الانعام: )۔

3 سرکشی اور تکبر کرنا: جس طرح کافر ابلیس نے کیا تھا۔ فرمانِ الٰہی ہے: ’’مگر ابلیس نے تکبر کیا اور انکار کیا۔ اور وہ کافروں میں سے ہو گیا‘‘۔ (سورۃ البقرہ: )۔

4 منافقت کرنا: ظاہراً اسلام لانا اور اندر سے کافر ہی رہنا۔ فرمانِ الٰہی ہے: ’’بے شک منافقین جہنم کے نچلے گڑھے میں ہوں گے‘‘۔ (سورہ نساء: )۔

5 اللہ کے دین سے منہ پھیرنا: فرمانِ الٰہی ہے: ’’اور کافر لوگ، جب ان کو ڈرایا جاتا ہے تو وہ منہ پھیر لیتے ہیں‘‘۔ (سورہ احقاف: )۔

6 شک کرنا: اللہ تعالیٰ نے باغ والوں کا قول بیان فرمایا ہے: ’’کہنے لگا کہ میں خیال نہیں کر سکتا کہ کسی وقت بھی یہ برباد ہو جائے۔ اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی سمجھتا ہوں۔ اور اگر (بالفرض) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقینا میں (قیامت کے دن) کو اس (دنیا)سے بھی بہتر پاؤں گا۔ اس کے ساتھی نے اس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کیا تو اس (معبود) سے کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے تجھے پورا آدمی بنا دیا۔ لیکن میں تو عقیدہ رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا رَبّ ہے۔ میں اپنے رَبّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا‘‘۔ (سورہ الکہف: )۔

2کفر اصغر

یعنی چھوٹا کفر، اس کفر سے دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوا جاتا لیکن یہ ایمان کی کاملیت کے منافی ہے۔ مثلاً فرمانِ رسول ہے:

سباب المسلم فسوق و قتالہ کفر
مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔ (مسلم)۔

No comments:

Post a Comment