دنیا دار الاسباب ہے
Jalaluddin Qasmi
مختصر بیان: زیرنظر ویڈیو میں یہ بتا یا گیا ہے کہ یہ دنیا دار الاسباب ہے اسکے دار الاسباب ہونے کا مطلب کہ اللہ نے سارے مسببات کو اسباب کے ساتھ جوڑدیا ہے اگر سبب پایا جائے گا تو مسبب کا وجود ہوگا ورنہ نہیں لیکن کبھی حکمت الہی کے بنا پر سبب کے پائے جانے پر بھی مسبب کا وجود نہیں ہوتا , اور اللہ تعالى ان اسباب کے پیچھے سے اپنی قدرت کی کرشموں کو دکھاتا رہتا ہے گرچہ وہ اس دنیا میں نظرنہیں آتا لیکن یہ منظّم کائنات رب کے وجود پر شاہد ہے .اسی طرح اسبا ب کی دوقسمیں ہیں ظاہری جیسے دولت وقوت وغیرہ 2-باطنی جیسے توکل و ایمان وغیرہ. اسباب ظاہریہ سے زندگی کا بننا ضروری نہیں , ان سے زندگی بنتی ہے اور بگڑ تی بھی لیکن باطنی اسباب سے زندگی بنتی ہے جسکا اللہ نے وعدہ کررکھا ہے.اسی طرح دین بقدر محنت ہے جتنی نیکی کروگے اتنا ہے اجرملے گا اور دنیا بقدر قسمت ہے اتنا ہی ملے گا جتنا اللہ چاہے گا .
No comments:
Post a Comment