Pages: 40
Size: 1.1 MB
O ye who believe! Fear Allah as He should be feared, and die not except in a state of Islam. (Surah Al-Imran-102)


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
فتنہ اندھا اور بہرا
حدیث شریف: عن حُذَيْفَةَ بنَ الْيَمَانٍِ رضي لله عنه ، قال كان الناس يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَيْرِ ، وَكُنْتُ أَسْأَلُهُ عَنِ الشَّرِّ وعرفت إن الخير لن يسبقني ...... الحديث . ( مسند أحمد :5/- 286 – -287 سنن أبوداؤد :4246 ، الفتن والملاحم – صحيح ابن حبان :5932 :8/367- -----------–- 368 )
ترجمہ : حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کے بارے میں پوچھتے تھے اور میں شر کے بارے میں پوچھتا تھا اس ڈر سے کہ کہیں شر مجھے آ نہ لے کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میں خیر سے محروم نہیں رہوں گا، میں نے سوال کیا : یا رسول اللہ ! آپ کی آمد سے قبل ہم لوگ جاہلیت و شر میں مبتلا تھے [ لیکن آپ ﷺکے ذریعہ اللہ تعالٰی یہ خیر لے کر آیا جس میں ہم اس وقت ہیں ] تو کیا اس خیر کے بعد پھر شر واپس آئے گا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ’’ اے حذیفہ اللہ کی کتاب