حقیقی
مومن اور مرد کی علامات
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا﴿33:35﴾
بے شک مسلمان مرد اور عورتیں، مومن مرد اور عورتیں، فرماں بردار مرد اور عورتیں، سچ بولنے والے مرد اور عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عورتیں صدقہ دینے والے مرد اور عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور عورتیں، اپنی شرم گاہ کی حفاظت
والے
مرد اور عورتیں ان ﴿سب﴾ کے لئے اللہ نے﴿وسیع﴾ مغفرت اور بہت بڑا ثواب تیار کر رکھا
ہے۔ امِّ سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ عورتوں نے آپ صلی اللہ علیہ و
سلم سے سوال کیا کہ کیا بات ہے مَردوں کی طرح ہمارا ذکر قرآن کریم میں نہیں آتا؟ تو
اللہ تعالیٰ نے یہ آیت ِ مبارکہ نازل فرمائی۔﴿نسائی﴾ اس آیت ِ مبارکہ میں اللہ عزّوجل
نے سچے مومنوں﴿مرد اور عورتوں﴾ کی دس ایسی صفات ذکر فرمائی ہیں جنہیں اسلام کی بنیاد
کہا جاتا ہے:۔ پہلی صفت مسلمان ہونااور اسلام لانے کے لئے یہ اقرار کرنا ضروری ہے کہ
اللہ ربّ العزّت کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزّوجل
کے رسول ہیں۔ دوسری صفت کلمہ شہادت پر مکمل یقین کرنا اور تصدیق کرنااور تصدیق کے لئے
اعمال صالحہ ضروری ہیں۔ ورنہ ایمان کا دعویٰ جھوٹا سمجھا جائے گا۔ ت یسری صفت عملی
طور پر ہر وقت اللہ ربّ العزّت کا فرمانبردار بن کر رہنا۔ چوتھی صفت ہمیشہ سچ بولنا،
جھوٹ، مکر، فریب اور ریاکاری سے پرہیز کرنا۔ پانچویں صفت اللہ تعالیٰ کے راستہ میں
جو مشکلات پیش آئیں انہیں خندہ پیشانی سے برداشت کرنا اور صبر کا مظاہرہ کرنا۔ چھٹی
صفت ہر وقت عاجزی اور انکساری اختیار کرنا اور تکبر سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا۔ ساتویں
صفت فرضی زکوٰۃ اور نفلی صدقات مستحقین تک پہنچانا۔
آٹھویں صفت فرضی اور نفلی روزے رکھ کر اللہ ربّ العزّت کو خوش کرنا۔ نویں صفت اپنے آپ کو عریانی، فحاشی اور زنا کاری سے محفوظ رکھنا۔ دسویں صفت اللہ عزّوجل کو اکثر و بیشتر یاد کرتے رہنا اور اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رکھنا۔ یہ دس صفات ایسی ہیں جو ایک سچے مومن اور مسلمان مرد و عورت کے لئے بہت ہی ضروری ہیں اور ان صفات سے متصف لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ آخرت میں بہت بڑے انعام کا ذکر بھی فرمایا ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’اسلام زمانہ جاہلیت کے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے‘‘۔ ﴿مسلم﴾ مزید فرمایا’’سات قسم کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سایہ کے نیچے جگہ عطا فرمائیں گے ان میں سے ایک وہ شخص بھی ہو گا جو اس طرح صدقہ دیتا ہے کہ وہ دائیں ہاتھ سے خرچ کرتا ہے اور بائیں ہاتھ کو خبر بھی نہیں ہوتی‘‘ ﴿بخاری ﴾۔ نیز فرمایا’’جو شخص رضائے الٰہی کیلئے روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو جہنم کی آگ سے اتنا دور فرمادیتے ہیں کہ جتنی ستر سال میں مسافت طے ہوتی ہے‘‘۔ ﴿مسند احمد﴾
حقیقی مومن اور مرد کی علامات

No comments:
Post a Comment