Sunan Nasai Arabic With Urdu Translation
محترم
قارئین کرام
السلام
علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم آج
الحمد للہ انٹرنیٹ پر سنن النسائی پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے
کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ فور کلر سے مراد کہ سنن النسائی احادیث ٹیکسٹ کو
رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب ہم کسی
اردو ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ عربی کا ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے اور اگر
اس عربی ٹیکسٹ کو علیحدہ سے عربی فونٹ اور کوئی منفرد رنگ دے دیا جائے تو اس سے
ٹیکسٹ کو پڑھنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوشش رہی ہے کہ فائل کو کم سے
کم سائز کا رکھا جائے اسی لئے فائل کا سائز ١١٠ ایم بی کے قریب رکھا گیا ہے۔
یہ پی ڈی ایف فائل تقریبا ٣٢٧٤ صفحات پر مشتمل ہے، اس کتاب کو ٣ جلدوں کے ساتھ ساتھ ایک مکمل حصے میں بنایا گیا ہے ، اور ایڈوب ورژن ۷ اور اس کے بعد میں اوپن ہونے کے لحاظ س چیک کر لی گئی ہے۔ اس میں تمام ابواب کی انڈیکسنگ اور احادیث کی انڈیکسنگ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی باب پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ باب کو دیکھ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں بک مارک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جس سے آپ فوری طور پر اپنے مطلوبہ باب ، حدیث مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔
ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے احادیث مبارکہ اردو سرچ سافٹ وئیر اور پی ڈی ایف بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا تعاون قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین
Direct Download Download (Mukammal)
Direct Download Download Jild 1
Direct Download Download Jild 2
Direct Download Download Jild 3
Right click on Download Links and click- "Save Target as" OR "Save Link as"
No comments:
Post a Comment