بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن پڑھنے کی فضیلت

1 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بار نوفل رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ’’رات کو سوتے وقت قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکَافِرُوْنِ پڑھا کرو، یہ شرک سے آزاد کرنے والی سورت ہے۔ (ترغیب:)۔

2 سیدنا معاذ بن عبداللہ بن خبیبرضی اللہ عنہ اپنے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بارش والی اندھیری رات میں ہم رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو بلانے گئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں نماز پڑھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس کو صبح و شام پڑھا کرو (تین تین بار) تمہیں ہر چیز سے کافی ہوں گی۔ (صحیح ترغیب:)۔

3 فرمانِ رسولِ الٰہی ہے: ’’جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتا ہے تو اس کے لئے اگلے جمعے تک نور روشن رہتا ہے‘‘۔ (ترغیب)۔

4 جو شخص ’’قُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَد‘‘ مکمل دس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں محل بنائے گا۔ امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سوال کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم ! پھر ہم تو بہت زیادہ یہ عمل کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بھی کثرت اور بہتر دینے والا ہے (صحیح الجامع)

5 پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اس کو جنت میں جانے سے صرف موت روک رہی ہے۔ (صحیح الجامع:)۔

6 پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص ہر رات ایک تہائی قرآن نہیں پڑھ سکتا؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کون ہے جو یہ طاقت رکھتا ہو؟ فرمایا: سورہ اخلاص ایک تہائی قرآن کی مانند ہے۔ (صحیح بخاری )۔

7 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص ایک حرف کتاب اﷲ میں سے پڑھے گا اس کو ایک نیکی ملے گی۔ اور ایک نیکی دس نیکیوں کی مانند ہو گی میں یہ نہیں کہتا کہ ’’الٓمٓ ایک حرف ہے بلکہ ’’الف‘‘ ’’لام‘‘ اور ’’میم‘‘ تین حروف ہیں۔ (صحیح الجامع:)۔

8 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’قرآن پڑھا کرو بے شک یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا‘‘۔ (صحیح مسلم:)۔

9 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص قرآن کا ماہر ہے وہ تو قیامت کے دن عظیم ترین فرشتوں کے ساتھ ہو گا، اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر مشقت سے پڑھے اس کے لئے دوہرا اجر و ثواب ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔

10 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’قرآن میں تیس آیتوں والی ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرے گی حتی کہ اسے بخشوا لے گی، وہ سورہ ملک ہے‘‘۔ (ابوداود:)۔

11 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص دس آیتوں کے ساتھ قیام اللیل کرے گا تو اسے غافلوں میں سے نہیں لکھا جائے گا۔ جو شخص ایک سو آیتوں سے قیام کرے گا، اس کو ’’قانتین‘‘ میں سے لکھا جائے گا۔ ہزار آیات پڑھنے والے کو خزانہ جمع کرنے والوں میں سے لکھا جائے گا‘‘۔

اصل مضموں نگار : قرآن پڑھنے کی فضیلت