Faizul Baari Tarjuma Fathul Bukhari - Shrah Saheeh Bukhari
فیض الباری ترجمہ فتح الباری -شرح صحیح بخاری اردو
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔
Jild 1 (Para 1 To 3) Jild 2 (Para 4 To 6)
Jild 3 (Para 7 To 9) Jild 4 (Para 10 To 12)
Jild 5 (Para 13 To 15) Jild 6 (Para 16 To 18)
Jild 7 (Para 19 To 21) Jild 8 (Para 22 To 24)
Jild 9 (Para 25 To 27) Jild 10 (Para 28 To 30)
Jild 3 (Para 7 To 9) Jild 4 (Para 10 To 12)
Jild 5 (Para 13 To 15) Jild 6 (Para 16 To 18)
Jild 7 (Para 19 To 21) Jild 8 (Para 22 To 24)
Jild 9 (Para 25 To 27) Jild 10 (Para 28 To 30)
Right click on Download Links and click- "Save Target as" OR "Save Link as"
No comments:
Post a Comment